سندھ رینجرز کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اوربرآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا

سندھ رینجرزنے بغدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث جبل گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول 30 بورپستول ایمونیشن اور 2 موبائل فونزبرآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرلیاری کے علاقے بغدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اورمنشیات فروشی میں ملوث جبل گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان عرفان عرف جبل ولد عبدالرشید اوردانش حسین عرف دانی ڈون کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول 30 بورپستول ایمونیشن اور2 موبائل فونزبرآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عرفان عرف جبل گروہ کا سرغنہ ہے اورگرفتارملزم اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ شہر کے علاقے محمود آباد، چنیسر گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، ٹارگٹ کلنگ، ہفتہ وصولی اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

گرفتارملزمان کے خلاف شہرکے مختلف تھانوں میں 25 سے زائد ایف آئی آرزدرج ہیں، گرفتارملزم دانش عرف دانی ملزم عرفان کا فرنٹ مین ہے جب کہ ملزم عرفان عرف جبل پہلے بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے۔

گرفتارملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جاری ہیں گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اوربرآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Load Next Story