پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور دیگر شہروں میں جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ ایک ایسی بلائے ناگہانی ہے جس کی قبل ازوقت پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ فوٹو: فائل

لاہور:

پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے آئے، لوگ خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر آگئے اور استغفار پڑھتے رہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ساؤتھ ویسٹ جہلم 58 کلومیٹر تھا۔ متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے، فی الحال کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

Load Next Story