کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
جاں بحق شخص کی شناخت 41 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں نجی بینک کے قریب گھر کے اندر زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔
دوسرے واقعے میں گارڈن چڑیا گھر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی لاش کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 41 سالہ نوید کے نام سے ہوئی۔