عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی، حساس ادارے نے کالعدم تنظیم سندھ ریولیشن آرمی کے 2 دہشت گردوں کو یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کراچی سے گرفتار کیا

شہرقائد میں عید الاضحیٰ پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا جب کہ سی ٹی ڈی اوروفاقی حساس ادارے نے  حب ریورروڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے ضلع شرقی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صدرمیں ڈینٹل کلینک میں حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پہلے روزکاوٗنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی اوروفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم  سندھ ریولیشن آرمی کے 2 دہشت گرد اللہ ڈینو ولد غلام محمد اور فراز احمد سومرو عرف طوطو ولد بشیر احمد کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کراچی کے مطابق گرفتارملزم اللہ ڈینوشہرمیں دہشت گردی پھیلانے کےغرض سے اپنی نتظیم کے حکم پر گوادرسے ذریعہ بس بارود مواد لیکرکراچی آرہا تھا۔

بارودی مواد عبدالاضحیٰ پرشہرمیں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کےغرض سے لایا جا رہا تھا، ملزم کو مخبرکی اطلاع پرحب ریورروڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے گرفتارکیا گیا۔

گرفتارملزم کے قبضے سے برآمد بارودی مواد میں 10 رول نما بارودی مواد،2 ڈیٹو نیٹرنان الیکٹرک اور3میٹرسیفٹی فیوزشامل ہیں۔

گرفتارملزم کے خلاف دہشت گردی اورایکسپلوزو ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم فراز احمد سومروعرف طوطوسال 2022 میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں مفرور تھاملزم کی گرفتاری ضلع شرقی سےعمل میں لائی گئی ہےگرفتارملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں وقارخشک ، نبیل احمد گبول،وزیرخشک کے ساتھ ملکر صدرمیں ڈینٹل کلینک میں پاکستانی شہریت کے حامل چائینیز پرحملہ کیا تھاحملے میں رونلڈ ریمنڈ پاؤ جاں بحق ہوا، ڈاکٹررچرڈپاؤ اوران کی اہلیہ فن نائن زخمی ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے گرفتارملزم فراراحمد عرف طوطواپنی گرفتاری کے خوف سےنامعلوم مقام پرروپوش تھا اورمذکورہ مقدمے میں مفرورتھاگرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

گرفتارملزم کوسال 2022 میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں بھی گرفتارکرلیا گیا، ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان  سے انٹروگیشن جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے اورملزم  کے تنظیمی ساتھیوں اورٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی اوروفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوملزمان کے ساتھیوں وسہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں اور عنقریب بڑی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

Load Next Story