سائی سدھرشن چوکا لگاکر بھی آؤٹ قرار، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

یہ واقعہ اتنا غیرمعمولی تھا کہ کمنٹیٹرز سمیت بہت سے شائقین کو یہ سمجھنے میں کچھ دیر لگی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے کوالیفائر ون میں گجرات ٹائٹنز کے سائی سدھرشن عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہوگئے۔

رائل چیلنجرز بینگلور کے خلاف 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سائی سدھرشن نے 9 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور پوائنٹ پر شاندار چوکا لگانے کے باوجود آؤٹ ہوگئے۔

سائی سدھرشن نے جیکب ڈفی کی گیند پر شاندار کٹ کھیلا اور گیند کو باؤنڈری لائن پر پہنچادیا لیکن اسی اثناء میں ان کا ان کا بیٹ ہاتھ سے چھوٹ کر وکٹ پر لگ چکا تھا۔

یہ واقعہ اتنا غیرمعمولی تھا کہ کمنٹیٹرز سمیت بہت سے شائقین کو یہ سمجھنے میں کچھ دیر لگی کی سائی سدھرشن ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بینگلور نے کوالیفائر ون میں فتح حاصل کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

Load Next Story