فرنچ اوپن: ناؤمی اوساکا منفرد فیشن کرکے مداحوں کی نگاہ کا مرکز بن گئیں
جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے ایک بار پھر فرانسیسی اوپن میں اپنے منفرد انداز اور شاندار فیشن سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
چار مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی ناؤمی اوساکا کورٹ سوزین لینگلین میں ایک دلکش سیاہ اور سنہری لباس پہن کر داخل ہوئیں جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔
ان کے لباس میں سیاہ کورسیٹ اور لمبی پلیٹڈ اسکرٹ شامل تھی جبکہ اندر سنہری چمکدار ٹینس ڈریس تھا جو پیرس کی دھوپ میں خوب جگمگا رہا تھا۔
Osaka fit check ✅#RolandGarros pic.twitter.com/NGzRYyn3OU
— Roland-Garros (@rolandgarros) May 26, 2026
ناؤمی اوساکا نے اپنے لباس کو رات کے وقت چمکتے ایفل ٹاور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو کچھ اسی انداز میں محسوس کر رہی تھیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ انہیں ڈر تھا کہ لباس کی چمک کی وجہ سے شاید امپائر انہیں کورٹ سے باہر نہ بھیج دیں۔
Naomi Osaka's outfit was giving Eiffel Tower ✨ pic.twitter.com/m7NeNDjuih
— TNT Sports (@tntsports) May 27, 2026
فیشن کے ساتھ ساتھ اوساکا نے کھیل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور جرمنی کی لورا سیگمنڈ کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
معروف کھلاڑی آرینا سبالینکا نے بھی اوساکا کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنی شخصیت کا اظہار کرتی ہیں۔
اوساکا اگلے مرحلے میں کروشیا کی ڈونا ویکچ کے مدمقابل ہوں گی۔