ایران وقت گزارنے کی کوشش کرتا رہا لیکن اب معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں؛ ٹرمپ

مجھے مڈٹرم الیکشن کی پروا نہیں، ایران کیساتھ جلد بازی میں معاہدہ نہیں کروں گا، امریکی صدر

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے سمجھا وہ معاہدے پر وقت گزار کر امریکا کو کوفت بھرے انتظار سے تھکا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے سوچا تھا کہ وہ مجھے تھکا کر کسی ڈیل تک پہنچنے سے روک دے گا لیکن ایران کو اب احساس ہو رہا ہے کہ اس کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ وہ فی الحال ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی پیش رفت سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں تاہم صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے ایرانی قیادت معاہدہ کرنا چاہتی ہے مگر ابھی تک وہ مطلوبہ نتائج تک نہیں پہنچی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ابھی مطمئن نہیں ہیں لیکن ہو جائیں گے۔ ہم ہو جائیں گے۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو پھر کام مکمل کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے معاملے میں کسی سیاسی دباؤ یا انتخابی شیڈول کی وجہ سے جلد بازی نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انھیں وسط مدتی انتخابات کی کوئی پروا نہیں۔

 

Load Next Story