کراچی؛ موٹرسائیکل پھسلنے سے نوجوان جاں بحق، بھائی اور دوست زخمی

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کورنگی کے رہائشی ہیں ۔ ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا ہے

کراچی:

عوامی کالونی میں کورنگی 5 نمبر سپرمارکیٹ کے قریب جمعرات کی صبح موٹرسائیکل پھسلنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق  اور 2 افراد زخمی ہوگئے، جن میں جاں بحق نوجوان کا بھائی اور دوست بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ ساجد ولد محمود کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفی کا 20 سالہ بھائی واجد ولد محمود اور 20 سالہ دوست اولید ولد رئیس شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کورنگی کے رہائشی ہیں ۔ ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا ہے۔

Load Next Story