سلمان علی آغا کس خاتون کرکٹر کو ’ڈیٹ‘ پر لے جانا چاہتے ہیں؟
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اپنے دلچسپ ریمارکس کی بدولت مداحوں کے دل میں اتر گئے ہیں۔
سلمان علی آغا اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی بناء پر تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وہ ان دنوں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ان کے ایک مختصر رسمی انٹرویو کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
سلمان آغا سے پوچھا گیا کہ آپ کے فون میں تیسری تصویر کس کی ہے جس پر انہوں نے فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ کسی اداکارہ کو پروپوز کرنا ہو تو کسے کریں گے جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’کسی کو نہیں کروں گا، میں شادی شدہ ہوں اور بہت خوش ہوں‘۔
سلمان آغا سے ایک اور سوال میں پوچھا گیا کہ کسی خاتون کرکٹر کو ڈیٹ پر لے کے جانا ہو تو کسے لے کر جائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ ’میں شادی شدہ بندہ ہوں، اپنی اہلیہ کو ہی لے کر جاؤں گا۔