خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

عوام کو باعزت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر

صوبائی وزیر پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ کر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر نے اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرچی کاؤنٹر پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کو باعزت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے معیاری علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

Load Next Story