امریکا سے معاہدہ مذاکراتی میز پر نہیں بلکہ میزائل قوت سے حاصل کیا؛ ایرانی اسپیکر

جب تک دوسرا فریق (امریکا) کوئی کارروائی نہیں کرتا، ہماری طرف سے بھی کوئی اقدام نہیں ہوگا، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور جاری مذاکرات میں کامیابی کو میزائل طاقت کے مرہون منت قرار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی رعایت مذاکراتی میز پر نہیں بلکہ اپنی عسکری طاقت، خاص طور پر میزائل صلاحیت کے ذریعے حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو مخالف فریق کی زبانی یقین دہانیوں یا تحریری ضمانتوں پر اعتماد نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین ہے۔

محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ جب تک دوسرا فریق (امریکا) ہمارے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، ہماری طرف سے بھی کوئی اقدام نہیں ہوگا۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں فاتح وہی ہوگا جو اگلے ہی دن جنگ کے لیے تیار ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک سیاسی سمجھ بوجھ پیدا ہوچکی ہے جس میں آبنائے ہرمز، جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

تاہم ایرانی حکام مسلسل امریکی بیانات کی بعض تفصیلات کی تردید کر رہے ہیں۔

 

Load Next Story