لاہور چڑیا گھرعید کے دوران شہریوں کی توجہ کا مرکز، ہزاروں افراد کا دورہ

عید کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، چڑیا گھر انتظامیہ

فوٹو: فائل

عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران لاہور چڑیا گھر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جہاں 27 سے 29 مئی 2026 کے درمیان 31 ہزار 798 افراد نے چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اس دوران مجموعی آمدن 42 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں نے تفریح کے لیے چڑیا گھر کا رخ کیا، ہولوگرام شو سے دو ہزار 650 افراد نے استفادہ کیا جبکہ فش ایکویریم کو 3 ہزار 658 اور سانپ گھر کو 4 ہزار 456 افراد نے دیکھا۔

اعداد و شمار کے مطابق چڑیا گھر آنے والے زائرین میں 3 ہزار 21 موٹر سائیکل سوار اور 800 گاڑیوں میں آنے والے شہری بھی شامل تھے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں اور خاندانوں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں۔

Load Next Story