کراچی: ایف بی ایریا میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول اور موبائل فون برآمد
فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 7 میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے شہریوں نے تشدد کرنے کے بعد ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے دونوں ملزمان کو قابو کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔