آسٹریلوی ٹیم مینیجر کی پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم آمد، عید الاضحیٰ کی مبارکباد
پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے کیتھرین وائٹ مین کا استقبال کیا۔
کیتھرین وائٹ مین نے پاکستانی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آسٹریلوی ٹیم مینیجر نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مٹھائی بھی پیش کی۔
A warm gesture ahead of the ODI series 🤝🌙
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
Australia team manager visited the Pakistan dressing room and exchanged Eid-ul-Azha greetings
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live:… pic.twitter.com/GbpsiRpSG0
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔