حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی

لوگوں کے تصاویر بنوانے نے مجھے تھکا دیا، وسیم اکرم کا شکوہ

سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور مصباح الحق نے میزبان و گلوکار فخر عالم کے ہمراہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

تاہم یہ تینوں شخصیات حج کے موقع پر بنائی گئی مختلف ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہیں۔

ایسی ہی ایک تنقید کے جواب میں فخر عالم نے ایک ویڈیو اور شیئر کی جس میں وہ لوگوں کی تنقید اور حج کے سفر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آئے۔

فخر عالم نے کہا کہ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ہم گنجے کیوں نہیں ہوئے تو اس کا جواب ہم مصباح الحق سے جانتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ حج کے بعد گنجے ہونے کی فضیلت زیادہ ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے، ایک مخصوص مقدار میں بال کٹوا لینا بھی کافی ہوتا ہے۔

فخر عالم نے وسیم اکرم سے ان کے تجربے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا تجربہ رہا، میں نے تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی ہے۔

وسیم اکرم نے شکوہ بھی کیا کہ لوگوں کے تصاویر بنوانے نے مجھے تھکا دیا۔ انہوں نے گزارش کی ایسی جگہ پر یہ سب کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

آخر میں فخر عالم نے کہا کہ لوگوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں اور خوش رہیں۔

Load Next Story