ریلوے پولیس کا ملازم بن کر مسافروں سے پیسے بٹورنے والا شاطر نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار
ملزم عادل عباس ماڑی انڈس سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس میں پولیس ملازم بن کر مسافروں کو لوٹتا تھا
مسافروں کو ریلوے پولیس ملازم بن کر لوٹنے والے شاطر نوسر باز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ریلوے پولیس اہلکار بن کر شاطر نوسرباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم مسافروں سے کرایہ کی مد میں رقم وصول کررہا تھا۔
ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میانوالی ایکسپریس ٹرین سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عادل عباس ماڑی انڈس سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس میں پولیس ملازم بن کر مسافروں کو لوٹتا تھا۔
ریلوے پولیس نے تھانہ ریلوے لاہور میں مقدمہ درج کرلیا۔