عراق میں داعش کا امریکی صحافی کو قتل کرنے کا دعویٰ وڈیو جاری

وڈیو کی تصدیق پر کام ہورہا ہے، امریکا، وڈیواصلی لگتی ہے، برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ

وڈیو کی تصدیق پر کام ہورہا ہے، امریکا، وڈیواصلی لگتی ہے، برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ فوٹو: فائل

عراق میں برسر پیکار تنظیم داعش نے ایک مغوی امریکی صحافی کا سر قلم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے اس اقدام کا مقصد امریکا کو عراق میں مداخلت روکنے کا پیغام دینا ہے۔ داعش نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس کا عنوان ''ریاست اسلامیہ کی جانب سے امریکا کے لیے ایک پیغام''ہے، وڈیومیں دکھایا جانے والا شخص اپنے گھٹنوں پر جھکا ہوا ہے اور شدت پسند اس کا سر قلم کر رہے ہیں۔ تاہم اس وڈیو کے حقیقی ہونے اور اس میں موجود شخص کے جیمز رائٹ فولی ہونے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے امریکی صحافی کو ہلاک کرنے کے دعوے پر مبنی وڈیو کی اصلیت کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری طرف برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اسلامک اسٹیٹ ''داعش ''کی جانب سے امریکی صحافی کا سر قلم کرنے کی وڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔ ہیمنڈ کے بقول وڈیو بالکل مستند دکھائی دیتی ہے۔ ادھر جرمن حکومت عراق میں آئی ایس کیخلاف لڑنے والی کرد ملیشیا کو ہتھیار فراہم کرنے پر تیار ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ چانسلر انجیلا مرکل نے وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس تجاویز پیش کریں۔
Load Next Story