کراچی؛ ملیر کینٹ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
فوٹیج میں کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے
کراچی:
ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 ایم ایم عالم روڈ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب ملیر کینٹ تھانے کے علاقے ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 ایم ایم عالم روڈ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار موٹر سائیکل پر کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔