کراچی؛ ڈیفنس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، کار ڈرائیور جاں بحق، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

حادثے میں کار ڈرائیور جاں بحق، 3 خواتین اور غیرملکی شہری سمیت 5 افراد زخمی ہوئے

فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی  کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بدر شاہین کراس پر پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 3 خواتین اور غیرملکی شہری سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوارکی علی الصبح درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بدر شاہین کراس پر خوف ناک حادثہ پیش اآیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزرفتار سیاہ رنگ کی گاڑی کو دوسری گاڑی کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ ممکنہ طور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پیش آیا۔

حادثے میں جس گاڑی کو ٹکر لگی اس کا ڈرائیور جاں بحق ہوا، حادثے میں 3 خواتین اور غیرملکی شہری سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Load Next Story