پانی کے بحران پر نارتھ کراچی کے مکینوں کا احتجاج، مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلیے بند کردی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود گھروں میں پانی  کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی

کراچی:

نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے  احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین بڑی تعداد میں ناگن چورنگی کے قریب جمع ہوگئے اور سڑک کر ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔

 احتجاج کے باعث راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود گھروں میں پانی  کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی، جبکہ گیس اور بجلی کی قلت نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ اس دوران مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

تاہم تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنا والا احتجاج پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

Load Next Story