جیک کیلس 21ویں صدی کے عظیم ترین کرکٹر قرار
سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کو 21ویں صدی کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا۔
ای ایس پی این کرک انفو کے ماہرین اور سابق کرکٹرز پر مشتمل خصوصی جیوری نے 21ویں صدی کے عظیم ترین بین الاقوامی مرد کرکٹرز کا انتخاب کر لیا ہے، جس میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس، بھارت کے سچن ٹینڈولکر اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کو نمایاں اعزازات سے نوازا گیا۔
سن 2000 سے 2025 کے عرصے میں بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر سچن ٹینڈولکر کو صدی کا بہترین بلے باز، متھیا مرلی دھرن کو بہترین بولر جبکہ جیک کیلس کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔
خواتین کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی ایلس پیری کو 21ویں صدی کی عظیم ترین بین الاقوامی کرکٹر منتخب کیا گیا۔
She's probably the greatest of all time 🌟
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 30, 2026
The greatest women's cricketer of the last 25 years: Ellyse Perry #CricinfoHonours pic.twitter.com/g0GgjTROJp
25 رکنی جیوری میں وسیم اکرم، گریگ چیپل، فاف ڈو پلیسی، میتھیو ہیڈن، اینجلو میتھیوز، اوئن مورگن، روی شاستری، ڈینیئل ویٹوری اور شین واٹسن سمیت کئی نامور شخصیات شامل تھیں۔
سچن ٹینڈولکر کو کرکٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور متعدد بیٹنگ ریکارڈز آج بھی ان کے نام ہیں۔
The gold standard of batting in the modern era ✨
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 30, 2026
The greatest men's international batter of the last 25 years: Sachin Tendulkar #CricinfoHonours pic.twitter.com/OV9oipWQgq
تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں سر فہرست جیک کیلس نے اپنے کیریئر میں 13 ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز اور تقریباً 300 وکٹیں حاصل کیں۔
اس موقع پر انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز فتوحات کو اپنے کیریئر کے یادگار لمحات قرار دیا۔
He was the epitome of excellence and high intensity 💪
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 30, 2026
The greatest all-round men's international cricketer of the last 25 years: Jacques Kallis 👏 #CricinfoHonours pic.twitter.com/On9ZeJyTOl
مرلی دھرن نے 800 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کیا اور دو دہائیوں تک سری لنکا کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔
He could absolutely destroy opposition batting line-ups 🌀
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 30, 2026
The greatest men's international bowler of the last 25 years: Muthiah Muralidaran #CricinfoHonours pic.twitter.com/Y1rqUxJww6
جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز کو بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے باز جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو بہترین ٹی ٹوئنٹی بولر قرار دیا گیا۔
He redefined what batting looked like for the next generation 💥
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 30, 2026
The greatest T20 batter of the century: AB de Villiers #CricinfoHonours pic.twitter.com/v2Q9INy1cg
He's as clutch as there's ever been in this game.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 30, 2026
The greatest T20 bowler of the century: Jasprit Bumrah 🎉 #CricinfoHonours pic.twitter.com/gZUgP5sYyr
25 عظیم ترین مرد بین الاقوامی کرکٹرز کی فہرست:
1۔ جیک کیلس
2۔ سچن ٹینڈولکر
3۔ ویرات کوہلی
4۔ متھیا مرلی دھرن
5۔ رکی پونٹنگ
6۔ اے بی ڈی ویلیئرز
7۔ کمار سنگاکارا
8۔ ڈیل اسٹین
9۔ جو روٹ
10۔ اسٹیو اسمتھ
11۔ ایڈم گلکرسٹ
12۔ راہول ڈریوڈ
13۔ جیمز اینڈرسن
14۔ ایم ایس دھونی
15۔ جسپریت بمراہ
16۔ کین ولیمسن
17۔ مچل اسٹارک
18۔ کرس گیل
19۔ بین اسٹوکس
20۔ پیٹ کمنز
21۔ مہیلا جے وردنے
22۔ وریندر سہواگ
23۔ کیون پیٹرسن
24۔ اسٹورٹ براڈ
25۔ ایشون