آئی پی ایل: ٹرافی اٹھانے کے بعد انوشکا کی ویرات کے آنسو صاف کرتے ویڈیو وائرل
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ دوبارہ رائل چیلنجرز بینگلور نے اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سب کی نظریں ویرات کوہلی پر تھیں، جنہوں نے ناقابلِ شکست 75 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی تیز ترین نصف سنچری بنائی اور شاندار چھکے کے ساتھ میچ ختم کر کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔
یہ میچ دیکھنے لیے ہزاروں شائقین کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں جن کی خوشی اور جوش ویڈیو میں وائرل ہوگیا۔
میچ کے اختتام پر انوشکا شرما کوہلی کے ساتھ میدان میں ٹرافی اٹھانے کے موقع پر بھی موجود تھیں اور ٹیم کے جشن میں شریک ہوئیں۔
FUNNY MOMENT AFTER THE FINAL 🤣🔥
— Jara (@JARA_Memer) June 1, 2026
- Anushka had an envelope.
- Virat Kohli was trying to take it.
- But Anushka didn't want to give it.
- Kohli tried multiple times but failed.
- He was curious to know what was inside.
Meanwhile, Anushka: "I'll give it to you there." 😅🔥 pic.twitter.com/v8k7jyaZ4z
ان دنوں کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
VIRAT KOHLI FINISH IPL 2026 WITH A SIX 🥶
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) May 31, 2026
- The celebrations from Anushka Sharma. ❤️🥹 pic.twitter.com/wZVzbcskTP
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جنہیں انوشکا شرما اپنے ہاتھوں سے صاف کرتی نظر آئیں۔
🥹 Virat Kohli broke down in tears after finally lifting the trophy.
— The Indian Wire (@TheIndianWiree) June 1, 2026
Anushka Sharma was right there by his side, holding him through the emotional moment. ❤️🏆#ipl20206 #RajatPatidar #RCBvsGT #ViratKohli pic.twitter.com/SWb5Fn8ifU
ویرات کوہلی نے کئی بار انوشکا کو اپنی ’لکی چارم‘ قرار دیا اور ان پر ہونے والی تنقید کا جواب بھی دیا۔