کراچی میں ڈاکو راج، سندھ پولیس کا کمانڈو موٹر سائیکل، نقدی و دیگر سامان سے محروم
ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کی مدعیت گلستان جوہر تھانے میں درج، ملزمان پولیس کارڈ بھی لے گئے
گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کے کمانڈو کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 میں موٹرسائیکل پر سوار تین رکنی ڈاکوؤں نے ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کو واردات کا نشانہ بنایا۔
اس واردات کا مقدمہ ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل نقدی اور دیگر سامان چھینا جبکہ پولیس کا سروس کا کارڈ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
مدعی نے ایف آئی آر میں لکھا کہ ملزمان نے گھر سے دفتر جاتے ہوئے واردات کی۔