مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کا جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کا الزام

عدالت میں پیش کرنے کے لیے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں، والدہ اور وکیل سے متعلق بیان میں عدالت سے سننے میں غلطی ہوئی، ارمغان

فوٹو فائل

کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کا الزام عائد کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  میں مصطفیٰ عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں مرکزی ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر پیسے لینے کا الزام عائد کر دیا۔ ملزم نے کہا کہ پیشی پر پیش کرنے کے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں۔

ملزم ارمغان کا کہنا تھا کہ جیل میں انتظامیہ ہر چیز کے پیسے مانگتی ہے۔ اس موقع پر پیشی پر آئی ہوئی ارمغان کی والدہ  جذباتی ہو گئیں اور ارمغان سے سوال کیا کہ کیا ہم تمہارے پیسوں کی لالچ میں آتے ہیں؟ ، جس پر ارمغان نے جواب دیا کہ ماں اور وکیل کو پیسوں کی لالچ نہیں ۔

ملزم نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر میں نے والدہ اور وکیل کے حوالے سے پیسوں کا نہیں بولا تھا ۔ فاضل عدالت سے سننے میں غلطی ہوئی اس وقت بھی میں جیل انتظامیہ کا بول رہا تھا۔

ملزم کے وکیل خرم عباس ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے موکل کے مقدمات منتقلی کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے ارمغان کے خلاف مقدمات کی سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

Load Next Story