پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس کا آغاز، فخر زمان سمیت کئی قومی کرکٹرز شامل
لاہور میں پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان سمیت 29 شرکاء اس کورس کا حصہ ہیں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ شاہد اسلم کی نگرانی میں ہونے والے اس چھ روز ہ کورس میں فخر زمان، آصف افریدی، عثمان خان شنواری، حسین طلعت بھی شامل ہیں۔
PCB Level-2 Coaching Course commenced today
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 2, 2026
Details here ➡️ https://t.co/JQG2OnujJT pic.twitter.com/pd23YBHCN3
کورس میں اسپورٹس سائیکالوجی، کمیونیکیشن اسکلز اور ایتھلیٹ مینجمنٹ، جدید کوچنگ فلاسفی اور جدید بیٹنگ تیکنیکس پر لیکچرز ہوں گے۔
کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فٹنس سے متعلق تربیت بھی کورس کا حصہ ہوگی۔