ویبھاؤ سوریاونشی نے انسٹاگرام پر کتنی اور کون سی لڑکیوں کو فالو کر رکھا ہے؟
بھارت کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر ویبھاؤ سوریاونشی کی انسٹاگرام فالوئنگ لسٹ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔
حال ہی میں مداحوں نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا تو ایک دلچسپ بات سامنے آئی جس نے آن لائن بحث چھیڑ دی۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ویبھاؤ سوریاونشی انسٹاگرام پر 337 اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں، تاہم مداحوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی فالوئنگ لسٹ میں کسی خاتون کا اکاؤنٹ شامل نظر نہیں آتا۔
کچھ افراد نے اس معاملے کو دلچسپ قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے اسے نوجوان کرکٹر کی ذاتی پسند اور سوشل میڈیا استعمال کے انداز سے جوڑا۔