پی پی رہنما منظور وسان نے سابق ایڈیشنل کراچی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

غلام شبیر شیخ نے انٹرویو میں بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے نقصان پہنچا، 14 روز میں معافی کا مطالبہ

(فوٹو : فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سابق ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منظور وسان نے لیگل نوٹس بیرسٹر مصطفیٰ مہیسر کے توسط سے بھیجا جس میں سابق ایڈیشنل آئی جی کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منظور وسان پر سوشل میڈیا انٹرویو میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، غلام شبیر شیخ فوری معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی، 14 روز میں معذرت نہ کرنے پر پیکا اور ہتک عزت قوانین کے تحت مقدمات دائر کیے جائیں گے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق اے آئی جی کے الزامات سے مںظور وسان کی سیاسی ساکھ اور وقار کو ناقابلِ تلافی اور نصف صدی پر محیط سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے۔

قانونی نوٹس میں ہتکِ عزت کے ازالے کے لئے 50 کروڑ روپے معاوضے اور مبینہ پروپیگنڈا بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Load Next Story