وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے جس کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروزبدھ شام 5 بجے ہوگا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کااجلاس 8 جون کوطلب کرلیا۔
نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم این ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کیوزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے، آزاد کشمیرکے وزیر اعظم اور جی بی کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قومی اقتصادی کونسل آئندہ سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی ذرائع کے مطابق اکنامک سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔