دانش سکندر اور سحرش علی نے 2026 کااسکواش چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا
دانش سکندر نے آل پاکستان قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا بوائز انڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔ سحرش علی اپنی بہن ماہ نور علی کو مات دے کر گرلز چیمپئن بن گئیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قمر زمان اسکواش کمپلیکس، پشاور میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں دانش سکندر نے فواد خان کو 1-3 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں دانش سکندر نے ایم مامون اور فواد خان نے فیضان علی خان کو ہرایا تھا۔
گرلز ایونٹ کے فائنل میں سحرش علی نے ماہ نور علی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ یہ سحرش علی کا 21واں گولڈ میڈل تھا،سیمی فائنل میں سحرش علی نے فائقہ فدا اور ماہ نور علی نے عائشہ شاہد کو زیر کیا تھا- آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔