ایران کے کویت اور بحرین پر بیلسٹک میزائل حملے؛ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال

چھ میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا جب کہ ایک ہدف تک نہیں پہنچ سکا؛ امریکی فوج کا دعویٰ

ایران اپنی فوجی صلاحیتیں توقع سے زیادہ تیزی سے بحال کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خلیجی خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافے کے دوران کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان میزائل حملوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے چھ میزائل کامیابی سے فضا ہی میں تباہ کر دیے جبکہ ایک میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور ناکام ہو گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جب کچھ دیر قبل ہی امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کی طرف آنے والے چار ایرانی ڈرونز کو روکا تھا۔ اس کے علاوہ امریکی فورسز نے ایران کے قشم جزیرے اور گروک میں ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں اور میزائل حملوں کے بعد فوری طور پر کسی امریکی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب کویت اور بحرین نے صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات فعال کر دیے ہیں اور دفاعی و سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کی دیگر ممالک نے کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

Load Next Story