کراچی بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا معاملہ، چیف سیکریٹری کا نوٹس

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سابق پی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے، ڈسپلنری ایکشن اور تحقیقات کا حکم دیا

فوٹو: فائل

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نےکراچی کے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن اور ایڈوانس ادائیگی کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سابق پی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے،  ڈسپلنری ایکشن اور تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ سابق پی ڈی ضمیرعباسی کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر عباسی اور دیگر افسران کو معطل کر دیا گیا ہے اور سابق پی ڈی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ضمیر عباسی کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن ہوئی ہے۔

Load Next Story