فکس ٹیکس اسکیم معیشت کو دستاویزی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، صدر ایف پی سی سی آئی

 حکومت بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا عمل یقینی بنائے تاکہ فکس ٹیکس اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آئیں

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فکس ٹیکس اسکیم معیشت کو دستاویزی بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فکس ٹیکس اسکیم معیشت کو دستاویزی بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کیلئے آسان اور شفاف ٹیکس نظام وقت کی ضرورت ہے، فکس ٹیکس اسکیم سے کاروباری لاگت اور ٹیکس تنازعات میں کمی آئے گی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فکس ٹیکس اسکیم سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی میں اعتماد کے فروغ میں یہ اسکیم معاون ثابت ہوگی، فکس ٹیکس نظام سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور محصولات میں بہتری متوقع ہے۔

صدر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کاروبار دوست اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں سادگی ناگزیر ہے،حکومت مشاورت کا عمل یقینی بنائے تاکہ اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آئیں۔

Load Next Story