بھارت؛ گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی

داماد اور ساس کچھ عرصے قبل گھر سے بھاگ گئے تھے

گھر داماد چار سال ساس کے ساتھ تعلقات میں تھا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کی ایک عدالت میں حیران کن اور غیر معمولی واقعہ دیکھنے میں آیا جس نے قابل احترام رشتوں پر سوال کھڑے کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کی عدالت میں شادی کرنے والا جوڑا اصل میں داماد اور ساس تھے۔ یہ شخص سسرال میں ہی رہتا تھا اور ساس سے تعلقات استوار کرلیے۔

دونوں میں رفتہ رفتہ محبت پروان چڑھی اور 4 سال تک خفیہ تعلقات کے بعد داماد نے اپنی بیوی کو چھوڑ کر ساس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عدالت میں اس متنازع شادی کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی ایکشن لینے پر مجبور ہوگئی۔ دونوں کے خلاف انڈین میرج ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص گھر داماد تھا اور کچھ عرصے قبل اپنی بیوی کو چھوڑ کر چلا گیا تھا جب تلاش کیا گیا تو پتا چلا کہ گھر سے ساس بھی غائب ہے۔ تب ہی اہل خانہ پر حقیقت کھلی۔

بعد ازاں اچانک یہ دونوں کانپور کی ضلعی عدالت میں نظر آئے اور وہاں ایک وکیل کی مدد سے شادی رجسٹر کروائی، ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور ساتھ آنے والے لوگوں سے آشیرباد بھی لی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس شادی کو اخلاقیات کا جنازہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے خاندانی روایات اور رشتوں کے احترام کو پامال کیا ہے جس کی انھیں سزا ملنی چاہیےتاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

 

Load Next Story