سونا مہنگا ہوگیا؛ 3 دن وقفے کے بعد قیمتیں آج بڑھ گئیں

واضح رہے کہ ہفتے اور پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ ہوئی تھی

کراچی:

سونے کی قیمتوں میں 3 دن کے وقفے  کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر 29سینٹس کے اضافے سے 4ہزار 326ڈالر 27سینٹس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2830روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 63روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2306روپے بڑھ کر 3لاکھ 89 ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی  141 روپے کے اضافے سے 7ہزار 314 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کے اضافے سے 6ہزار 245روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ
سونا 3 روز بعد پھر مہنگا
عالمی، مقامی سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
🌍 عالمی سونا
4,326.27
ڈالر فی اونس
📈 عالمی اضافہ
28.29
ڈالر
🥇 فی تولہ سونا
455,063
روپے
➕ مقامی اضافہ
2,830
روپے فی تولہ
🥇 سونا فی تولہ 455,063 روپے ⚖️ 10 گرام سونا 389,534 روپے
🥈 چاندی فی تولہ 7,314 روپے ⚖️ 10 گرام چاندی 6,245 روپے
📊 10 گرام سونا 2,306 روپے مہنگا 🥈 چاندی فی تولہ 141 روپے اضافہ ⚖️ 10 گرام چاندی 129 روپے اضافہ
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹیو انفارمیشن سسٹم
Load Next Story