اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی ایئر ڈیفنس کے 2 اہلکار شہید

شہید ہونے والے اہلکاروں بہمن حسینی اور علی رضا عبیری کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسرائیلی حملے میں ایران کے ایئر ڈیفنس کے دو اہلکار شہید

اسرائیلی حملوں میں ایرانی فضائی دفاع کے سینیئر اہلکار جاں بحق ہوگئے جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے فضائی دفاع سے تعلق رکھنے والے دونوں اہلکار اسرائیل کی جانب سے پیر کے روز کیے گئے حملوں میں شہید ہوئے تھے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بہمن حسینی اور علی رضا عبیری کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حملے کے وقت دونوں اہلکار حملوں کے وقت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی فوجی ہلاکتوں کی پہلی باضابطہ اطلاع ہے۔ ان اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج تہران میں ہوگی۔ جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں متعدد حملے کیے تھے، جواب میں ایران نے بھی تابڑ توڑ حملے کیے تھے۔

اس سے پہلے کہ حالات مزید کشیدہ ہوتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کی اپیل کی جس پر دونوں ممالک نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

 

Load Next Story