اسکواش چیمپئن شپ: سندھ کے 8 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سندھ کی صائمہ فاطمہ نے پنجاب کی عائشہ شاہد،سندھ کی دعا نزاکت نے سندھ  ہی کی سطوت زہرا کو مات دے دی

سندھ کے 8 کھلاڑیوں نے دوسری قومی جونیئر اور پی ایس اے سیٹلائٹ مینز اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل  مرحلہ میں جگہ بنا لی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں جاری چیمپئن شپ میں  بدھ کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنلز کےنتائج کے مطابق پی ایس اے سیٹیلائٹ چیمپین  شپ  میں ٹاپ سیڈ انس شاہ نے عبدالباسط خان، محمد اذلان خاور نے نوید رحمان، سعید عبدل نے محمد زمان اور اشعر بٹ نے فیضان خان کو سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

بوائز انڈر 11 ایونٹ میں ٹاپ سیڈپی اے ایف کے انس رافع نے کے پی کے جاسم آفریدی کو ہرایا، سندھ کے  محمد بن سعید نے سیڈ2 عاطف علی ناز اور  محمد ابان نے سیڈ3کے پی کے محمد ریان زمان کو اپ سیٹ مات دی۔

پنجاب کے عبدالکریم قدیر نے ابوبکر صدیق کو ہرادیا،بوائز انڈر 15 میں سندھ کے راحیل وکٹر نے محمد فواد خان، خیبر پختونخوا کے زوہیب خان نے پنجاب کے معاذ ،خیبر پختونخوا کے ارمان علی نے پنجاب کے محمد جاسم اور سیکنڈ سیڈ نعمان خان نے عبدالرحمن نجیب کو  شکست دے دی۔

گرلز انڈر 15 میں سندھ کی ایمن فاطمہ نے سیکنڈ سیڈڈ کے پی کی حبا امتیاز کو ہرا کر اپ سیٹ کیا، ٹاپ سیڈسندھ کی ویشنوی نے کے پی کی صدف آفریدی۔

سندھ کی صائمہ فاطمہ نے پنجاب کی عائشہ شاہد،سندھ کی دعا نزاکت نے سندھ  ہی کی سطوت زہرا کو مات دے دی۔

Load Next Story