پاکستان فٹبال کی تاریخی فتح، نئی کامیابیوں کا آغاز

فٹبالرز کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرتے رہیں گے، صدر پی ایف ایف

صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا ہے کہ 74 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیتنا بڑا سنگ میل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف ایف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر انکا مشکور ہوں، قومی فٹبال ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا۔ ایک سال میں پاکستان فٹبال نے غیرمعمولی ترقی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹبالرز کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ مشکلات کے باوجود پاکستان فٹبال نے ترقی کی نئی مثال قائم کی۔

پی ایف ایف صدر کا کہنا تھا کہ قومی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دی۔

Load Next Story