جنگ میں سرینڈر ایران کو نہیں امریکا کو کرنا ہوگا؛ ابراہیم رضائی کا ٹرمپ کو جواب

صدر ٹرمپ نے آج ایران پر حملے کرنے اور تیل و گیس کی تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی دی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر آج سے سخت حملے اور تیل و گیس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس جنگ میں بلا شبہ صرف اور صرف امریکا کو ہی ہتھیار ڈالنے پڑیں گے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اس جنگ میں اب امریکی صدر ٹرمپ کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں کہ یا تو وہ سرینڈر کریں یا پھر سرینڈر کریں۔

ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں سرینڈر ایران نہیں بلکہ امریکا کو کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کو آج سے سخت تریم حملوں کی دھمکی دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے اور تیل و گیس کی دیگر تنصیبات پر قبضہ کرلے گا جیسا وینزویلا میں ہوچکا ہے۔

Load Next Story