سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 72ڈالر 50سینٹس کے اضافے سے 4ہزار 175ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7250روپے کے اضافے سے 4لاکھ 39ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6525روپے بڑھ کر 3لاکھ 75 ہزار 947روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7ہزار 079 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 6ہزار 028روپے کی سطح پر آگئی ہے۔