کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ولیمسن ان دنوں انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کیوی اسکواڈ میں شامل ہیں

نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان کین ولیمسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ہے جس سے نہ صرف ان کے 16 سالہ کامیاب عالمی کیریئر کا اختتام ہو گیا بلکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بقیہ دو میچز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

35 سالہ ولیمسن ان دنوں انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کیوی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس فیصلے پر غور کر رہے تھے تاہم حالیہ دنوں میں انہیں محسوس ہوا کہ اب بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہی مناسب وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کو اعزاز سمجھتے رہے اور ہر میچ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں اترے۔

کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں۔

انہوں نے 110 ٹیسٹ میچوں میں 9515 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 7256 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2575 رنز اسکور کیے۔

ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی 2021 میں نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جتوانا تھی۔

بطور کپتان بھی ولیمسن نے ٹیم کو متعدد عالمی مقابلوں کے فائنلز اور سیمی فائنلز تک پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے انہیں نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی بلکہ ایک مثالی قائد اور کرکٹ کا بہترین سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور اثرات طویل عرصے تک نیوزی لینڈ کرکٹ کا حصہ رہیں گے۔

Load Next Story