کے پی ٹی کی عالمی بندرگاہی درجہ بندی میں 30 درجے ترقی

کے پی ٹی کا سی پی پی آئی اسکور 30 سے بڑھ کر 45.7 ہو گیا ہے

—فائل فوٹو

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں 99ویں سے 69ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔

کے پی ٹی کا سی پی پی آئی اسکور 30.0 سے بڑھ کر 45.7 ہو گیا ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق 
یہ غیر معمولی پیش رفت آپریشنل عمدگی کے لیے کے پی ٹی کے عزم اور ٹیم کے پی ٹی کی انتھک محنت کا مظہر ہے، جو بندرگاہی کارکردگی اور عالمی مسابقت کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

کے پی ٹی حکام نے  2027 تک عالمی ٹاپ 50 بندرگاہوں میں شمولیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کراچی پورٹ کی سرگرمیوں میں مالی سال 2025-26 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا اور مالی سال 2017-2018 کے بعد  2000 جہازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔

کارگو ہینڈلنگ 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی جبکہ مالی سال 2024-2025 کے مقابلے میں جہازوں کی آمد 7.5 فیصد زائد رہی جبکہ کارگو ہینڈلنگ میں گزشتہ مالی سال سے  3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Load Next Story