کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق
(فوٹو: فائل)
سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ مرد اور بچہ زخمی ہوگئے۔
چھیپا حکام کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقعے رینجرز چوکی کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ ثناء زوجہ ماجد کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ او سچل ولایت شاہ کے مطابق حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی خاتون اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کررہی تھیں کے عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق پوگئیں جبکہ شوہر اور بچہ معمولی زخمی ہوئے۔