بچوں کی معمولی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی
شہر قائد میں زمان ٹاؤن کے علاقے کرسچن پاڑے میں بچوں کے درمیان ہونے والا معمولی جھگڑا اس وقت سنگین تنازع میں تبدیل ہوگیا جب دونوں خاندانوں کے بڑے افراد بھی آمنے سامنے آ گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک فریق کے متعدد افراد نے مخالف فریق کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مردوں اور خواتین پر مبینہ طور پر چھریوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کی میڈیکل لیگل رپورٹ (ایم ایل آر) موصول ہونے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔