فیفا ورلڈکپ: سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی

سوئیڈن کے سوان برگ ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین سبسٹیٹیوٹ گول اسکورر بن گئے

فیفا ورلڈکپ 2026 کے اپنے پہلے میچ میں سوئیڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی۔

مونٹیری میں کھیلے گئے گروپ ایف کے مقابلے میں سوئیڈن نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

میچ کے ساتویں منٹ میں یاسین ایاری نے تیونسی دفاع کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

30ویں منٹ میں الیگزینڈر ایساک نے وکٹر گیوکریس کے پاس پر خوبصورتی سے سوئیڈن کی برتری دگنی کر دی۔

تیونس نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل عمر ریکک کے ہیڈر کے ذریعے ایک گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم دوسرے ہاف میں سوئیڈن نے دوبارہ میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

بعد ازاں سوئیڈن نے 59 اور 84 منٹ میں مزید دو گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

سوئیڈن کے سوان برگ میدان میں آنے کے صرف 12 سیکنڈ بعد گول کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سبسٹیٹیوٹ گول اسکورر بن گئے۔

انجری ٹائم میں ایاری نے اپنا دوسرا اور سوئیڈن کا پانچواں گول کر کے ٹیم کو گروپ ایف میں سرفہرست پہنچا دیا۔

Load Next Story