کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ پر مودی کے غنڈوں کا حملہ؛ بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

تشدد سے نہیں ڈریں گے، تعلیمی بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، ابھیجت دیپکے

بھارت میں مودی حکموت کے کالے کرتوتوں کے خلاف جین زی کی ابھرتی ہوئی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجت دیپکے کو طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ جہاں نوجوان مقابلے کے امتحان کے پیپرز لیک، امتحانی بے ضابطگیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف جمع ہوئے تھے۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیجت دیپکے اپنے حامیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر جلسہ گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک چند افراد نے ان کا اسکارف کھینچا، انھیں تھپڑ مارے اور نیچے گرانے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں سے کاکروچ جنتا پارٹی کے حامیوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں لیا۔

پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آوروں کے محرکات اور شناخت کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

انھوں نے اپنے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی حملے مخالفین کے خوف کی علامت ہیں اور وہ عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کیا ہے؟

کاکروچ جنتا پارٹی حالیہ مہینوں میں بھارت میں تیزی سے مقبول ہونے والی نوجوانوں کی ایک احتجاجی تحریک ہے۔ یہ تحریک اس وقت سامنے آئی جب ایک عدالتی ریمارک میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے "کاکروچ" جیسا لفظ استعمال کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا ہوا۔

اس اصطلاح کو بعد میں نوجوان کارکنوں نے مزاحمتی علامت میں تبدیل کر دیا اور اسے ایک سیاسی و سماجی تحریک کی شکل دے دی۔ 

اس پارٹی نے مختصر عرصے میں سوشل میڈیا پر لاکھوں نوجوانوں کو متوجہ کیا ہے اور ملک بھر میں امتحانی نظام، بے روزگاری، مہنگائی اور نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

 

Load Next Story