نیو ہیون ٹینس میں ووزینسکی کی فتح کا خواب خاک میں مل گیا
کمیلا جیورجی کی کوارٹر فائنل میں رسائی، سمانتھا اسٹوسر نے ایوگینی بوچارڈ کو شکست دے کر گھر کا راستہ دکھا دیا
ونسٹن سیلم میں اسنر اور سام کیورے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، گلرمو گارشیا اور گوفن کی پیش قدمی بھی جاری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
نیو ہیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ان سیڈڈ کمیلا جیورجی نے سابق عالمی نمبر ون کیرولین ووزینسکی کا پانچواں ٹائٹل جیتنے کا خواب خاک میں ملا دیا۔
اطالوی پلیئر نے 2008 سے 2011 تک مسلسل 4 ٹرافیز اپنے نام کرنے والی ڈینش اسٹار کوباآسانی شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی،آسٹریلوی اسٹار سمانتھا اسٹوسر نے تھرڈ سیڈ کینیڈا کی ایوگینی بوچارڈ کو گھر کا راستہ دکھا دیا۔ دوسری جانب ونسٹن سیلم مینز ٹینس ایونٹ میں ٹاپ سیڈ جان اسنر اور سام کیورے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، آندریس سیپی، گلرمو گارشیا،ڈیوڈ گوفن، جرزی جینکووچ،لیو ین ہسن اور لوکاس روسل کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والی کمیلا جیورجی نے سابق عالمی نمبر ون کیرولین ووزینسکی کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے پانچواں ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیردیا،ان سیڈڈ پلیئر نے 2008 سے 2011 تک مسلسل 4 ٹرافیز اپنے نام کرنے والی ڈینش اسٹار کو 6-4 اور 6-2سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، کیرولین کو گذشتہ سال یو ایس اوپن میں بھی کمیلا نے ہی مات دی تھی، اس بار ایک اور شکست نے گرینڈ سلم یو ایس اوپن 2009 کی رنرزاپ ڈینش پلیئر کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیرولین ووزینسکی نے کہا کہ اطالوی کھلاڑی کے سخت چیلنج سے آگاہ تھی، ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کی وجہ سے جارحانہ کھیل بھی کسی کام نہ آیا، کمیلا نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی،انھوں نے کہا کہ یوایس اوپن کی تیاری کیلیے ایونٹ کے فائنل تک پیش قدمی جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا،اب فارغ وقت کا فیصلہ اٹھاتے ہوئے پریکٹس سیشن میں اپنی فارم اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے کام کروں گی۔ایک اور میچ میں ہسپانوی کھلاڑی موکوروزا نے چینی کوالیفائر پینگ شوئی کو 6-2، 3-6 اور 6-3 سے زیر کرلیا۔
انھیں اب کمیلا جیورجی کا چیلنج درپیش ہوگا۔دوسری جانب آسٹریلوی پلیئر سمانتھا اسٹوسر نے ومبلڈن چیمپئن اور تھرڈ سیڈ کینیڈین ایوگینی بوچارڈ کو 6-2اور 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا، فاتح پلیئر کو فائنل فور میں جگہ بنانے کیلیے کرسٹن فلپکنز کی دیوار گرانا پڑے گی، بیلجیئن اسٹار نے جرمن آندریا پیٹکووک کو 4-6،(7/4)7-4، (8/6)7-6سے مات دے کر ٹائٹل کی امیدیں روشن رکھیں۔دیگر کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو اپ سیٹ شکست دینے والی سلواکین پلیئر میگڈیلیناریبریکوووا کا مقابلہ ایلیسن رسکی سے ہوگا، ومبلڈن چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ چیک اسٹار پیٹراکیوٹووا کو ہم وطن باربورازالوا اسٹرائکووا کا سامنا کرنا پڑیگا۔
دوسری جانب ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے ونسٹن سیلم مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکی جون اسنرنے قازقستان کے 13 سیڈ میخائل کوکشکن کو6-1، 7-6 (7/3) سے ہرا دیا، تیسری بار ٹائٹل کیلیے کوشاں کھلاڑی کو اگلے راؤنڈ میں 7 سیڈ چیک اسٹار لوکاس روسل کا سامنا کرنا ہوگا، انھوں نے اسپین کے پیبلو اینڈوجر کو 1-6، 6-2، 6-2 سے شکست دیدی، ہم وطن سام کیورے نے کیون اینڈرسن کو (7/4) 7-6، 6-4 سے زیر کرکے مسلسل تیسرے سیمی فائنل کی طرف قدم بڑھا دیے۔
انھیں اگلے مرحلے تک رسائی کیلیے گلرمو گارشیا لوپز کا چیلنج درپیش ہوگا جنھوں نے امریکی ڈونلڈ ینگ کو(4/7) 6-7، 6-3 اور (8/7) 7-3 سے مات دی۔ تائیوان کے لوین ہیوسن نے ہسپانوی حریف مارسل گرینولرز کو6-1، 6-2 سے ہرا دیا، اب ان کا مقابلہ اطالوی آندریس سیپی سے ہوگا جن کی فرنچ نکولس مہاٹ کیخلاف فتح کا اسکور 6-4، (9/7)7-6 رہا، بیلجیئن کوالیفائر ڈیوڈ گوفن نے فن لینڈ کے جرکونیمینن کو6-4، 4-6، 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں نشست پکی کرلی، انھیں پیش قدمی جاری رکھنے کیلیے اب جیرزی جینووچ کو ہرانا پڑے گا، پولش اسٹار نے فرنچ ایڈوآرڈ روجر ویسلین کی 4-6، 6-3، 6-4 سے چھٹی کردی۔