کراچی میں فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو میں مدینہ مسجد کے قریب ایک گھر میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ خاتون تسمینہ زخمی ہو گئی۔

امدادی ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسرا واقعہ کورنگی ڈھائی نمبر چنیوٹ اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 52 سالہ حیدر علی زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر بن قاسم کے علاقے میں نیشنل ٹائلز کمپنی کے قریب پراسرار فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 30 سالہ سفیر علی زخمی ہو گیا۔

چھیپا کی ایمبولینس نے زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story