گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار

گرفتار ملزمہ نے 12 جون کو گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہوئے 20 تولہ سونا چوری کیا تھا

رسالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 روزقبل گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرنے والی ملازمہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ 6 تولہ سونا برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 روز قبل گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ 6 تولہ سونا برآمد کرلیا گیاملزمہ کی شناخت آصفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نے 12 جون کو گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہوئے 20 تولہ سونا چوری کیا تھا،واردات کا مقدمہ تھانہ رسالہ میں درج ہوا تھا۔

گرفتار ملزمہ نے سونا چوری کرکے سونے کا ایک سیٹ 21 لاکھ 50 ہزار روپے کا حب کی طرف واقعہ ایک جیولر کو فروخت کیا ملزمہ نے بعد میں دوبارہ 2 لاکھ روپے کا سونا حب کی طرف واقعہ ایک اور جیولر کو فروخت کیا۔

گرفتارملزمہ نے اس رقم سے مواچھ گوٹھ میں ایک گھر خرید لیا تھا،ملزمہ نے کچھ سونا ایک جیولرز کے پاس بھی امانتاً رکھوایا ہوا ہے۔

گرفتار ملزمہ 6 مہینوں سے اس گھر میں کام کر رہی تھی ملزمہ کو رسالہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتارملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Load Next Story