عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلیں بھی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں
فوٹو: فائل
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستیں مقرر کی گئی ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلیں بھی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل کے لیے حتمی مہلت دے رکھی ہے۔