پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ڈی سی کی جانب سے اعلامیہ جاری
فوٹو: فائل
پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے شہر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
ڈی سی کی جانب سے 24 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر میں ڈرون اڑانے، وال چاکنگ، کالے شیشوں کی گاڑیوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگائی گئی ہے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے افغان باشندوں کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔
اعلامیے کے مطابق جلوس کے راستوں پر کھڑے ہونے، گیس سلینڈر فروخت کرنے اور تمام تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیل اور گاڑیاں کرائے پر دینے، تیزاب اور باردوی مواد کے استعمال، غیررجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکل اور خودساختہ نمبر پلیٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔